*بہنوں کی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی*
*بہنوں کی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی*
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں اور کزن کی ملاقات نہیں کرائی گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی، جس میں ان کی بہنیں نورین خان، عظمیٰ خان اور کزن قاسم خان شامل تھے، کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، تاہم ملاقات نہیں کرائی گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کروایا گیا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ملاقات کرائیں گے مگر یقین دہانی کے باوجود کہا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دو بہنوں کی ملاقات پر رضامند ہوگئے تھے، مگر جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظار کروانے کا مقصد یہ تھا کہ ملاقات نہ کرائی جائے۔