خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دستک ادبی فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دستک ادبی فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت مشاعرے کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی میزبانی دستک ادبی فورم کے اراکین صابر ناز ، طارق محمود انجم ، بشیر کمال ، زاہد علی سلطان ایڈووکیٹ ، عاطف پروانہ اور رجب چوہدری نے کی ۔
مشاعرے کی صدارت معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر جواز جعفری نے کی۔
کارروائ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت طارق محمود انجم نے حاصل کی جبکہ نعت رسولِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقبول کی سعادت بشیر کمال نے حاصل کی اور
مہمانانِ خصوصی میں شامل تھے ڈاکٹر صغیر احمد صغیر،
پروفیسر محمد عباس مرزا،
محمد علی صابری، ارشد ندیم ارشد ، نصیر احمد نصیر اور اصغر بھٹی۔
مہمانانِ اعزاز میں شامل
رفعت وحید، عروج زیب
منزہ سحر، مرلی چوہان،
زاہد جرپالوی، سید عابد گیلانی ، عرفان اللہ عرفان ، نسیم گلفام ، شکیل احمد زیب ، الیاس آتش ، انوار ملک ، علی رضا چشتی ، حافظ مبشر علی ، شانی مضطرب ،
تسنیم تصدق ، سید رضوان رضوی اور دیگر شعراء کرام تھے۔ہر ایک شاعر نے بہت خوبصورت شاعری سنائی
اور ڈھیروں داد و تحسین حاصل کی۔ نظامت کے فرائض صابر ناز اور زاہد سلطان ایڈووکیٹ نے سر انجام دیئے۔
مشاعرہ کے صاحب صدرات ڈاکٹر جواز جعفری نے کہا کہ دستک ادبی فورم کو ایک بھرپور اور کامیاب مشاعرہ کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں پیش کرتا ہوں اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کا اتنا بڑا اور خوبصورت مشاعرہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ میں دستک ادبی فورم پاکستان کے لیئے دعاگو ہوں کہ آئندہ بھی ایسے بھرپور مشاعرے کرواتے رہیں۔
مشاعرہ کے اختتام پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا کیونکہ آج کا مشاعرہ چار گھنٹوں تک جاری رہا ۔ مشاعرے کے آخری لمحات میں شعراء کرام کی کھانا اور چائے کے ساتھ تواضع کی گئی یوں ایک شاندار مشاعرہ اختتام پذیر ہوا اور تمام حاضرین محفل دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوئے۔