November 16, 2026

*”ننھا اویس سفاکی کی بھینٹ چڑھ گیا —

20250419_152640

*”ننھا اویس سفاکی کی بھینٹ چڑھ گیا — مامونکانجن میں خونی ڈکیتی، سات دن بعد بھی مجرم آزاد”*

مامونکانجن (تحصیل رپورٹر)تھانہ مامونکانجن کی حدود میں واقع گاؤں 490 گ ب کے قریب 15 اپریل کو پیش آنے والا خونی واقعہ پورے علاقے کو سوگوار کر گیا۔دن دہاڑے ہونے والی مسلح ڈکیتی کے دوران اسکول سے لوٹتے بچوں سے بھرا رکشہ موقع پر آن پہنچا۔مسلح ڈاکوؤں کو دیکھ کر بچوں کی چیخ و پکار پر لاقانونیت کی انتہا کرتے ہوئے ڈاکو اندھا دھند فائرنگ پر اتر آئے۔نتیجتاً 7 سالہ ننھا اویس موقع پر شہید ہوگیا جبکہ ایک طالبہ سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، عوامی غم و غصہ بڑھا اور علاقہ ماتم کدہ بن گیا۔ دل دہلا دینے والے اس سانحے کی بازگشت پنجاب اسمبلی میں بھی سنائی دی، اور اعلیٰ پولیس افسران سمیت علاقائی سیاسی نمائندے حرکت میں آئے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کے باوجود سات دن گزرنے کے بعد بھی کوئی قابل ذکر کامیابی نہ حاصل ہو سکی۔سفاک قاتل تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔سابق ایس ایچ او رائے آصف کو سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک سونپا گیا مگر بات پھر بھی نا بنی، اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں تو نا آ سکی عوامی حلقوں میں اس وقوعہ کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی کہا جارہا ہے۔عوام کا سوال ہے کہ اگر ایک معصوم بچے کے قاتل سات دن میں گرفتار نہیں ہو سکے، تو موجودہ سیکیورٹی سسٹم کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات تو اٹھتے ہیں کہ تھانہ مامونکانجن میں تعینات سیکیورٹی برانچ سی پی او آفس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کیا کررہے ہیں جنہیں پہلے دن وقوعہ کا علم ہی نا تھا اور ایک میڈیا پرسن سے ناراضگی کا اظہار کیا کہ آپ نے پہلے خبر گروپس میں کیوں بھیجی؟معصوم اویس کی شہادت نے کئی چہروں سے نقاب ہٹا دئیے ہیں اور اب عوامی مطالبہ ہے کہ انصاف صرف وعدوں میں نہیں، عمل میں بھی دکھائی دینا چاہئے۔
*”ننھے شہید کا خون پکار رہا ہے: کب ملے گا انصاف؟”*