November 16, 2026

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 70 ہیڈ لائنز ہیں، آپ ہماری اس محنت پر پانی پھیر دیں گے کیا؟👏*

20250419_152640

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 70 ہیڈ لائنز ہیں، آپ ہماری اس محنت پر پانی پھیر دیں گے کیا؟👏*

🛑 *19 اپریل 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) ایک دوسرے کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان حکومت سے کہہ دیا، اسحٰق ڈار

🚨 (2) نائب وزیراعظم کی افغانستان کے عبوری وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق

🚨 (3) پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کے بھرپور اوصاف کو برقرار رکھا، آرمی چیف

🚨 (4) کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ کا غزہ میں دجالی جارحیت کے خلاف مارچ کا انعقاد

🚨 (5) بلوچستان: دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں، فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگرد ہلاک

🚨 (6) ٹھٹھہ سندھ میں وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی (ن لیگ) کی گاڑی پر ٹماٹر مارے گئے

🚨 (7) وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، سندھ حکومت حرکت میں آگئی

🚨 (8) کراچی میں ہجوم کے تشدد سے قا_دیا_نی کی ہلاکت، یوسی چیئرمین سمیت 6 افراد کی شناخت کرلی، پولیس

🚨 (9) عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند

🚨 (10) عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، وزیراعظم شہباز شریف کے بیان حلفی پر جرح مکمل

🚨 (11) اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

🚨 (12) کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے: وزیر مملکت برائے داخلہ

🚨 (13) غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

🚨 (14) راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی

🚨 (15) عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

🚨 (16) حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی

🚨 (17) لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی

🚨 (18) کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح کردیا گیا

🚨 (19) این آئی ایچ کی عیدالاضحیٰ پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

🚨 (20) ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلیے مالی امداد کی سفارش

🚨 (21) پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

🚨 (22) پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا

🚨 (23) 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج

🚨 (24) پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند

🚨 (25) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

🚨 (26) پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی

🚨 (27) دنیا زراعت میں آگے بڑھ گئی، ہم قیمتی وقت گنواتے رہے: وزیراعظم

🚨 (28) پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈرشپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع

🚨 (29) وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں ہوں گی

🚨 (30) کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد

🚨 (31) کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی

🚨 (32) کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد، مقتول کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی، پولیس

🚨 (33) مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب

🚨 (34) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

🚨 (35) اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار

🚨 (36) افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا

🚨 (37) انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

🚨 (38) بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان

🚨 (39) اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

🚨 (40) چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ

🚨 (41) صدر مملکت جج کا تبادلہ کرسکتا ہے، آئینی بینچ میں جواب جمع، ہماری ذمہ داری ججز کی تقرری کرنا، تبادلوں میں کوئی کردار نہیں، جوڈیشل کمیشن

🚨 (42) عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی

🚨 (43) پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز کا منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

🚨 (44) چیچہ وطنی: گندم کی فصل سے حصہ کم کیوں ملا؟ بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جاں بحق

🚨 (45) سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد

🚨 (46) کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری

🚨 (47) ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی

🚨 (48) لاہور؛ 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا

🚨 (49) شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

🚨 (50) دیکھتے ہیں گنڈا پور معدنیات بل پاس کروائیں گے یا نوکری بچائیں گے: فیصل کریم کنڈی

🚨 (51) بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ

🚨 (52) اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور

🚨 (53) گلگت: شدید بارش سے گھر کی دیوار گرگئی، دو کم عمربہنیں جاں بحق

🚨 (54) بھارت سے آئے 5 ہزار 803 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس روانہ

🚨 (55) پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان

🚨 (56) روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہےکہ روس 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرےگا

🚨 (57) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی: چیئرمین پی سی بی

🚨 (58) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے، 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار

🚨 (59) پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا

🚨 (60) 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے

🚨 (61) کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک، دریائے کانگو میں ڈوبنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے

🚨 (62) ٹرانس جینڈر کپ: سکھر نے خیرپور کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

🚨 (63) ایکس پر فیس بک میسینجر جیسا مکمل الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان

🚨 (64) احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

🚨 (65) پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا

🚨 (66) گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

🚨 (67) کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

🚨 (68) گورنر سندھ انیشیٹیوز اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ، طلبا کو بیرون ملک نوکریاں ملیں گی

🚨 (69) امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

🚨 (70) افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے،  ترجمان پختونخوا حکومت