November 16, 2026

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری*

20250419_152640

*اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری*

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے تھے۔

شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جب کہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے تھے۔