November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز میں زرعی شعبے کی بہبود کے لیے وزیراعظم

IMG-20250419-WA0381(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز میں زرعی شعبے کی بہبود کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی ا سطحی مشاورتی اجلاس کا انعقاد ، خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان سمیت وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کی بھی شرکت۔ ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان کو ضلع خوشاب کے کسانوں کے مسائل اجاگر کرنے پر عوامی ،سماجی حلقوں اور کسانوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللّٰہ تارڑ، خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان سمیت متعدد ماہرین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ۔ دریں اثناء خوشاب سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ہمارے بیوروچیف راجہ نورالہی عاطف سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوءے اس اعلی ا سطحی مشاورتی اجلاس کی بابت بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو ضلع خوشاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ ملک شاکر بشیر اعوان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ موسمی حالات کے تغیر و تبدل کی وجہ سے اور زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور خصوصا” چھوٹا کسان بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے مطابق انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ ضلع خوشاب کے علاقہ تھل میں گزشتہ تقریبا” 10 سال سے فصل چنا بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے متاثرہ کاشتکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے کاشتکار طبقہ کی پریشان حالی کے ازالہ کے لیے حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ یہاں کا کاشتکار خوشحال ہو سکے اور وہ وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے ۔