*حب* حب سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد یعقوب ساسولی نے محمود آباد روڈ بلدیہ روڈ
*حب* حب سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد یعقوب ساسولی نے محمود آباد روڈ بلدیہ روڈ محمد علی رند محلہ محمدی مسجد ایریا جنگلات کالونی میں سڑکوں اور سیوریج لائن کی تباہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ رند اکیڈمی رند محلہ محمدی مسجد ایریا محمود آباد روڈ روڈ بلدیہ روڈ کا سیوریج لائن سڑکیں سب کچھ تباہ ہو چکے ہیں پورے روڈ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں گٹر لائن ابل رھے ھیں مچھروں کی بہتات ھے دھول اور مٹی کی وجہ سے سانس اور گلے کی بیماریاں عام ھیں ہر دور میں ہمارے محلے کو ایک سازش کے تحت پس ماندہ رکھا گیا ھے پچھلے کئی سالوں سے ہمارا علاقہ نظر انداز ھے کیا ہمارا علاقہ حب سٹی میں شمار نھیں ھے آخر کیا وجہ ھے ہمارے علاقے کے ٹینڈر ہونے والے کام دوسرے علاقوں میں منتقل کئے جاتے ہیں ٹینڈر ہونے کے باوجود یہاں نہ کام ہوتا ھے نہ کوئ سروے کرنے آتا ھے سب کو اطلاع بھی کیا ھے بتابھی دیا ھے لیکن پتہ نہیں کیا مسئلہ ھے رند محلہ محمود آباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواء رکھا جاتا ھے یہاں نہ صفائی کا نظام ھے نہ ترقیاتی کام ھے نہ کوئ سیوپر آتے ہیں ہمارے علاقے کے ساتھ رواء رکھا گیا ظلم کب تک مزید چلے گا کوئ ھے اس کا تدارک کرنے والا کوئی نہیں ھے ہم کب تک پتھر کے دور میں جئیں گے حکمران کچھ احساس کریں اور ہمارے محلہ کو انصاف دلائیں *