*انسان رات کو سوتا ہے تو صبح خود با خود کیسے اٹھ جاتا ہے؟ باڈی میں کیا فنکشن ہوتا ہے تو انسان کو اٹھا دیتی ہے؟*
*انسان رات کو سوتا ہے تو صبح خود با خود کیسے اٹھ جاتا ہے؟ باڈی میں کیا فنکشن ہوتا ہے تو انسان کو اٹھا دیتی ہے؟*
ہر جاندار میں ایک سرکیڈین ردھم ہوتی ہے جو وقت کا حساب رکھتی ہے- انسان میں بھی سرکیڈین ردھم ہے جو دن اور رات کی تفریق کرتی ہے اور جسم کی مختلف ضروریات کے اوقات متعین کرتی ہے- یہی وجہ ہے کہ ہمیں رات کو نیند آنے لگتی ہے اور صبح بغیر کسی الارم کے بھی آنکھ کھل جاتی ہے- سرکیڈین ردھم اگرچہ اندرونی ہے لیکن بیرونی ماحول سے متاثر ہوتی ہے- اگر باہر اندھیرا ہونے لگے تو دماغ میں میلاٹونن کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جس سے ہم پر سستی طاری ہو جاتی ہے اور نیند آنے لگتی ہے- روشنی ہونے لگے تو میلاٹونن کی مقدار کم ہونے لگتی ہے جس سے نیند بھی کم ہو جاتی ہے اور ہماری آنکھ کھل جاتی ہے-
آج کل مصنوعی روشنی کی وجہ سے (اور خصوصاً سکرین سے خارج ہونے والی روشنی کی وجہ سے) بہت سے لوگوں کی سرکیڈین رھم متاثر ہو رہی ہے- اگر ہم رات گئے تک سکرین کے سامنے ہوں، بستر پر بھی سونے سے پہلے فون یا ٹیبلٹ کی سکرین دیکھ رہے ہوں تو میلاٹونن کم پیدا ہوتا ہے جس سے نیند کچی رہتی ہے- سونے سے ایک گھنٹہ پہلے تمام سکرینز کو بند کر دینا اور گھر کی روشنیوں کو کم کر دینا نیند کے فطری سائیکل کو قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے.