November 16, 2026

*سرگودھا: راجپوت برادری کا اتحاد اور راؤ طارق کی مخلصانہ کاوشیں* تحریر: رانا نعمان گلزار

IMG-20250419-WA0371

*سرگودھا: راجپوت برادری کا اتحاد اور راؤ طارق کی مخلصانہ کاوشیں*

تحریر: رانا نعمان گلزار
راجپوت برادری برصغیرکے وہ معزز اور باوقار قوم ہے جس نے تاریخ کے ہر دور میں جرات، غیرت وفادری اور فرض شناسی کی روشن مثالیں قائم کی خواہ میدان جنگ ہو یا علم و فن کا میدان حکمرانی ہو یا عوامی خدمت راجپوتوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ضلع سرگودھا بھی اس باہمت برادری کا ایک مضبوط گہوارہ ہے جہاں راجپوت برادری کا سرکاری سیاسی عدالتی طبی اور سماجی شعبوں میں اپنی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے ایسے وقت میں جب معاشرے میں بکھراؤ ذاتی مفادات فرقہ واریت نے اتحاد و اتفاق کی جڑوں کو کمزور کیا راؤ طارق جیسے درد دل رکھنے والے رہنما کی کاوشیں باعث تحسین ہیں راؤ طارق نہ صرف چار مینار ہوٹل کے کامیاب مالک ہیں بلکہ اپنی برادری اور دوستوں سے محبت کرنے والے ایک سچے مخلص ملنسار انسان بھی ہیں انہوں نے راجپوت برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی جو مہم شروع کی ہے وہ وقت کی اہم ترین ضرورت اور عین قومی و سماجی مفاد میں ہے راؤ طارق کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ برادری کے افراد ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعیت کی جانب آئیں باہمی اختلافات بھلا کر ایک مضبوط باوقار اور با اختیار برادری کی صورت میں اپنے شہر ضلع اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ان کی سادگی عاجزی اور خلوص ہی وہ اوصاف ہیں جن کی بدولت برادری میں ان کا مقام معتبر قابل احترام ہے راجپوت برادری میں اتحاد کی فضا قائم ہو تو یہ نہ صرف برادری کی داخلی طاقت کا ذریعہ بنے گا بلکہ علاقائی ترقی اور سماجی ہم آہنگی میں بھی موثر کردار ادا کرے گا تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے اجتماعیت کوشعار بنایا دنیا نے اس کی طاقت اور عزت کا اعتراف کیا امید ہے کہ راؤ طارق کہ یہ مخلصانہ کاوش انشاءالللہ ضرور رنگ لائے گی اور راجپوت برادری اپنی عظمت رفتہ کو ایک نئے شاندار انداز میں زندہ کرے گی