November 16, 2026

دریائے سندھ پر مجوزہ کنال منصوبے کے خلاف وکلا کا احتجاج، معروف قانوندان عامر نواز وڑائچ ببرلو دھرنے میں شریک

20250419_153159

سکھر۔سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) دریائے سندھ پر مجوزہ کنال منصوبے کے خلاف وکلا کا احتجاج، معروف قانوندان عامر نواز وڑائچ ببرلو دھرنے میں شریک

دریائے سندھ پر کنال نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے۔ ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیے بیٹھے وکلا نے حکومت سے منصوبہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، بصورتِ دیگر احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معروف قانوندان صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ دھرنے کے مقام پر پہنچے، جہاں ان کا سندھ ہائ کورٹ بار کے صدر جنرل سیکریٹری آچر گبول، ڈسٹرکٹ بار کے صدر و دیگر عہدیداران، ایڈوکیٹ خالد ماکو ایڈوکیٹ شاہنواز شر ایڈوکیٹ امتیاز علی بلوچ ودیگر
وکلا، سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکے سینئر ایڈوکیٹ الہی بخش انیل بھٹی کی جانب سے دھرنے میں آمد پرانکاخیرمقدم کیا گیا اور انکو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی اس موقع پر نعرہ زن وکلا برادری نے اُن کے موقف کی بھرپور حمایت کی۔
دھرنے میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے وکلا شریک ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے “کینال منصوبہ نامنظور، سندھ پر ڈاکا نامنظور” اور “جینا ہوگا مرنا ہوگا، حق ہمارا لینا ہوگا” جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
وکلا رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ دریاؤں میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے، اور ایسے میں نئی نہریں نکالنا سندھ کے ساتھ سنگین ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ چھ کنال اسکیم نہ صرف آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ 1991 کے واٹر معاہدے کی بھی کھلم کھلا توہین ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا احتجاج کے باعث ببرلو کے مقام پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان جانے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وکلا برادری نے حکومتِ وقت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر متنازعہ کنال منصوبہ فوری طور پر منسوخ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ بھی زیرِ غور آئے گا۔