November 16, 2026

🛑 *18 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

20250415_192740

🛑 *18 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) حکومت کینالزمنصوبہ روکے ورنہ پی پی آپ کیساتھ نہیں چلے گی، بلاول کی شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی

🚨 (2) راولپنڈی: تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا

🚨 (3) عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم، بیوروکریسی کو تڑی لگادی

🚨 (4) بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔ عمر ایوب

🚨 (5) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

🚨 (6) دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف وکلاکا ببرلو بائی پاس پردھرنا، 3 صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع

🚨 (7) سندھ اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ کینالز کے معاملے پر قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے، سندھ ہائیکورٹ

🚨 (8) پاراچنار: شادی کا کھانا کھانے سے 310 افراد بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل

🚨 (9) ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ

🚨 (10) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

🚨 (11) سوات؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد

🚨 (12) دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم

🚨 (13) ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، شہباز شریف

🚨 (14) 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ

🚨 (15) افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار عسکریت پسندوں کو فروخت کردیے گئے، برطانوی میڈیا

🚨 (16) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

🚨 (17) پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے بھارت دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرے، دفتر خارجہ

🚨 (18) پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

🚨 (19) پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے تو آئیں ان کو بھی ساتھ بٹھا لیں : طارق فضل چوہدری

🚨 (20) ارشد چائے والا پاکستانی ہے یا نہیں؟ ثابت کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی

🚨 (21) چنگ چی رکشوں کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

🚨 (22) حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

🚨 (23) لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

🚨 (24) پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے، اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمیٰ بخاری

🚨 (25) سرکاری اداروں کو کرپشن اور نااہلی کی دیمک سے پاک کرنا ہوگا: عبدالعلیم خان

🚨 (26) کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ

🚨 (27) این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جاری، پیپلز پارٹی کی امیدوار کامیاب قرار

🚨 (28) کراچی: 19 اپریل کی رات سے سہ پہر 3 بجے تک جام صادق پل بند رہے گا

🚨 (29) کراچی؛ کلفٹن میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا؛ ملازمہ جاں بحق اور دو زخمی

🚨 (30) پاکستانی خاتون کی افغان لڑکے سے شادی؛ شہریت کیلئے عدالت میں درخواست دائر

🚨 (31) کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

🚨 (32) کمشنر کراچی نے شہر میں نان اور چپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

🚨 (33) 100 گرام چپاتی 10 روپے، 120 گرام نان 15 روپے، 150 گرام نان 17 روپے اور 180 گرام کا نان 22 روپے میں فروخت ہوگا

🚨 (34) کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کا یوسی چیئرمین سپرد خاک

🚨 (35) کراچی کے علاقے صدر میں ہجوم کے تشدد سے قا_دیا_نی ہلاک

🚨 (36) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

🚨 (37) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

🚨 (38) آج رات مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

🚨 (39) اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری

🚨 (40) ڈی آئی خان میں ہلاک دہشت گردوں کے خاندان اور قبیلے کا مرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان

🚨 (41) پاکستان اور بھارت کے درمیان ماہی گیروں کی گرفتاری انسانی المیہ ہے، ایچ آر سی پی

🚨 (42) این اے-18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس، عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم

🚨 (43) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر؛ 4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند

🚨 (44) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگئی

🚨 (45) ترقیاتی پروجیکٹس میں موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی آئی ایم ایف کی شرط تسلیم

🚨 (46) فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں

🚨 (47) سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 37 لاکھ روپے لوٹنے والے کو 37 سال قید کا حکم

🚨 (48) غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ

🚨 (49) یمن میں آئل پورٹ پر امریکی حملوں میں کم از کم 74 افراد خالق حقیقی سے جاملے

🚨 (50) کراچی میں نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کل ہوگا

🚨 (51) تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی

🚨 (52) کراچی؛ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

🚨 (53) ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

🚨 (54) آزاد کشمیر کے سینیئر سرکاری حکام کا ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد کا دورہ

🚨 (55) جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

🚨 (56) نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

🚨 (57) پشاور میں سماعت سے محروم بچوں کیلئے کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کا آغاز

🚨 (58) پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا ہے، ہماری یوتھ اس کا مقابلہ کرسکتی ہے، احسن اقبال

🚨 (59) نجکاری کمیشن اجلاس: 3 ڈسکوز میں نجی شعبے کی شمولیت کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری

🚨 (60) رواں مالی سال کاٹن کی درآمد میں بڑا اضافہ، 60 فیصد بڑھ گئی

🚨 (61) وزیرخارجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، رکن ممالک میں تعاون کے فروغ پر اتفاق