November 16, 2026

اوکاڑہ (رپورٹ نورین مصطفی) ثقافت اور ورثے کو زندہ رکھنا اقوام کے شایانِ

IMG-20250418-WA0015

اوکاڑہ (رپورٹ نورین مصطفی)

ثقافت اور ورثے کو زندہ رکھنا اقوام کے شایانِ شان ہوتا ہے۔وہی اقوام اپنی بقا کو قائم رکھتی ہیں جو اپنی ثقافت کو کبھی نہیں بھولتیں۔جدید دور کی سہولیات نے کسی حد تک ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیبی تمدن سے بے گانہ کر دیا ہے۔پنجاب کی ثقافت کے رنگوں سے نوجوان نسل کو روشناس کروانے کے لئے 14 اپریل 2025 کو پنجاب کی ثقافت کا خاص دن منایا گیا۔
دی ایجوکیٹرز العلیم کیمپس کے طلبا اور اساتذہ نے اس دن کو بڑے اہتمام اور جوش و جذبے سے منایا۔طلبا اور اساتذہ پنجاب کے مخصوص لباس زیبِ تن کیے ہوئے تھے۔پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو ظاہر کرتے ہوئے مختلف اشیا کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے طلبا کو پنجابی رہن سہن سے واقفیت حاصل ہوئی۔ایسے دنوں کا انعقاد ہماری نسل نو کے لئے اپنے بزرگوں کے ورثے سے تعلق بنائے رکھنے کا وسیلہ ثابت ہوتا ہے۔