November 16, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ/ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213

20250415_192740

عمرکوٹ(رپورٹ/ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ پر ضمنی الیکشن کا مرحلہ مکمل،پیپلز پارٹی کا پلڑہ بھاری،نتائج آنے کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ پر ضمنی الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 498 پولنگ میں سے 112 پولنگزاسیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار میڈم صباء تالپور نے 48241 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار اور دریا بچاؤ کمیٹی کے حمایت یافتہ امیدوار لال مالہی نے 16168 ووٹ حاصل کئے، پیپلز پارٹی کی امیدوار کو مخالف امیدوار پر واضح برتری حاصل ہے جبکہ 386 پولنگز کے نتائج آنا ابھی باقی تھے،پورے حلقے میں الیکشن کے دوران اکا دکا واقعات کے علاوہ پولنگ انتہائی پر امن رہی،متعدد مقامات پر تلخ کلامی کیوجہ سے پولنگ کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑیں،پورے حلقے میں پولنگز کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،میڈیا کے نمائندے دن بھر پولنگ اسٹیشنز کے دورے کرتے رہے،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نواب تیمور تالپور نے میڈیا والوں کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشن جمال مکرانی پولنگ اسٹیشن پر لال ماہی کے غنڈوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے ان کے متعدد کارکنوں کو زخمی کردیا وہ حملہ آوروں کیخلاف کاروائی کریں گے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیا ہے،دوسری جانب ضلعئی پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،نتائج آنے کے ساتھ ہی جیالوں نے ضلع بھر میں جشن کا سماں باندھ دیا ہے اور خوشی سے ریلیاں نکالنا شروع کر دی ہیں