قومی اسمبلی حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن حقیقت میں یک طرفہ ہیں
قومی اسمبلی حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن حقیقت میں یک طرفہ ہیں ۔ اور یہ حقیقت 17 تاریخ کو رزلٹ سے واضع ہو کر سامنے آ جائے گی ۔ اب الیکشن لڑنا ایک ٹیکنیکل و سائینٹیفک پلان گیم کی مانند ھے ۔ اب الیکشن نا جلسوں سے جیتا جا سکتا ھے نا نعروں و ریلیوں سے ۔ سرنیام کے مطابق اب الیکشن تو الیکشن کے دن سے پہلے پولنگ اسٹاف سے لیکر ووٹرز لسٹ , پولنگ اسسکیم اور دیگر پیشگی کیئے جانے والے انتظامات , ایکشن کے دن پولنگ ایجینٹس , کیمپس , ووٹرز کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام اور کھانے سمیت دیگر بنیادی معاملات کو ایک متعین طریقہ کار کے مطابق اور الیکشن کے بعد نتائج کی جمع بندی سمیت دیگر مراحل کو مربوط انداز میں انجام دینے سے ہی جیتا جا سکتا ھے ۔
نواب یوسف تالپور طویل عرصہ اس علاقہ کے قومی اسمبیلی میں نمائیندہ رہے ۔ ان کی سیاسی وراثت کو نواب تیمور تالپور نے نا صرف مضبوط کیا ھے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا ھے ۔ متحرک اور پرجوش تجربہ کار نوجوانوں کی ایک نئی کھیپ انہوں نے تیار کر لی ھے ۔ جو ان کے صوبائی حلقہ میں ہر سطح پر سرگرم ھے اور ان کی کامیابی کا نشان ہیں ۔ سرنیام ٹیم کے مطابق باقی قومی اسمبیلی کی اس نششت میں شامل دیگر دو صوبائی حلقوں سے پی پی پی کے منتخب اراکین سید امیر علی شاہ اور سید سردار شاہ کو پارٹی نے لازمی اور ذاتی طور سے ذمہ دار بنایا ہوگا کہ ان کے حلقہ میں قائم پولننگ اسٹیشنز سے تیر جیتے یعنی محترمہ صبا یوسف تالپور ۔ تیسری جانب ایم پی اے رانا ھمیر سنگھ , ایم پی اے کھٹومل جیون اور سینئٹر پونجومل بھیل کا بنیادی تعلق بھی اسی علاقہ سے ھے جو محترمہ صبا تالپور کے لیے ذاتی طور سے متحرک ہیں ۔
دوسری جانب لال مالھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جن کو جی ڈی اے کی حمایت حاصل ھے ۔ اس حلقے میں لال مالھی کی اپنی برادری اچھی تعداد میں موجود ھے ۔ پیر صاحب پگاڑہ کے علاوہ ارباب غلام رحیم اور شاہ محمود قریشی کا بھی ااس حلقہ میں اثرورسوخ ھے ۔ اس کے علاوہ کینال مخالف مہم کی وجہ سے بھی کچھ حمایت لال مالھی کو ملنے کا امکان ھے ۔ لیکن بائی الیکشن میں ووٹر کو پولنگ اسٹیشن لانا اور ووٹ کاسٹ کرانا مشکل مرحلہ ہوتا ھے ۔ ایک اہم بات کہ مسلم لیگ ن نے مرکزی سطع پر پی پی پی کی حمایت کا باقائدہ اعلان کیا ھے لیکن مقامی سطح پر فروری 2024 کے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار میر امان اللہ تالپور جنہوں نے 45 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیئے تھے نے لال مالھی کی حمایت کا اعلان کر دیا ھے ۔ لیکن یہ یاد رہے کہ اس الیکشن میں لال مالھی تیسرے نمبر پر آئے تھے اور انہوں نے 38 ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے جبکہ مرحوم نواب یوسف تالپور نے 1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے تھے ۔ ووٹوں کا یہ فرق بہت زیادہ ھے ۔ اس لیے سرنیام ٹیم کے مطابق لال مالھی الیکشن والے دن 70 فیصد پولنگ اسٹیشن سے صبح دس بجے تک فارغ ہو جائیں گے جبکہ بقایا پندرہ فیصد پولنگ اسٹیشن سے بارہ بجے تک ۔ بقایا 15 فیصد پر شام تک معاملات گرم رہیں گے جن میں سے زیادہ تر شہری علاقوں سے ہوں گے . 5 لاکھ 90 ہزار سے بھی زیادہ ووٹرز پر مشتمل اس حلقہ میں 8 فروری 2024 کے الیکشن میں تقریبا 3 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے تھے . یاد رہے کہ عمومی طور سے ہر ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا ریشو جنرل الیکشن سے کم ہوتا ھے ۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کا پارٹی بنیاد پر حلقے میں پھیلا ہوا ایک مضبوط نیٹ ورک , اس قومی اسمبیلی کی سیٹ کے نیچے موجود تین ایم پی ایز اور تین اقلیتی سیٹ پر منتخب ایم پی ایز کی کوشش کے ساتھ ساتھ برسراقتدار حکومتی پارٹی ہونے کا تاثر محترمہ صبا تالپور کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔