November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت ننکانہ صاحب کے زیراہتمام

IMG-20250416-WA0109

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت ننکانہ صاحب کے زیراہتمام بھیل انٹرنیشنل ادبی میلہ/گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب سجائی گئی۔جس میں ملک بھر سے لکھاریوں،ادیبوں اور اہل قلم نے شرکت کی۔اس تقریب میں ضلع خوشاب کے معروف ماہرتعلیم،مصنف،محقق،نقاد،شاعر،ادیب ،دانشور ڈاکٹر راجہ غلام اصغر طاہر کو ان کی علمی،ادبی،تحقیقی،تخلیقی،سماجی اور ثقافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گولڈ میڈل،ادبی تاج،ڈاکٹریٹ کیپ اور سند اعتراف فن سے نوازا گیا۔اس پر مسرت موقع پرعلمی،ادبی،صحافتی،مذہبی،سیاسی وسماجی حلقوں کی طرف سے راجہ غلام اصغر طاہر کو مبارک باد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ ضلع خوشاب کے سرمایہء افتخار راجہ غلام اصغر طاہر قبل ازیں سو سے زائد ایوارڈز اور دس سے زیادہ گولڈ میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں۔