82

بہاولنگر ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے 32 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پی آئی فارمنس انڈیکیٹرز پر تمام محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لیتے

بہاولنگر ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے 32 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پی آئی فارمنس انڈیکیٹرز پر تمام محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئےپرفارمنس انڈیکیٹرز کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ نان روٹی اور آٹے کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی،ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کیا جائے۔پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے ،روٹی و نان اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ وزٹ کی تعداد کو بڑھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ شجرکاری کا ٹارگٹ مکمل کریں۔ڈی سی نے ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے لوکل گورنمنٹ ،میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کو عملی اقدامات کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ نکاسی آب مسائل کے خاتمہ،تجاوزات کیخلاف مہم،خراب سٹریٹ لائٹس تبدیلی،پارکوں کی حالت سنوارنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں،آوارہ کتوں کی تلفی،قبرستانوں کی صفائی ، گٹروں کے ٹوٹے ڈھکنوں کی تبدیلی، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بارے عملی اقدامات کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت، کلینک آن ویلز ،ترقیاتی سکیموں کی مسلسل انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔سکول اور ہیلتھ کونسلز کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع میں میرج ایکٹ کی نفاذ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا مزید کہاکہ ڈرگ انسپیکٹر جعلی ادوایات کے خلاف مہم کو تیز کریں۔تمام محکمے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ضلع کونسل، سی ای او ایم سیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں