71

ہارون آباد ( سٹی رپورٹرنمائندہ خصوصی) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے کہاہے کہ الحمدللہ یوم عاشورہ امن و امان کے ساتھ گزر گیا جس کی بنیادی وجہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، یکم محرم الحرم سے 10 محرم

ہارون آباد ( سٹی رپورٹرنمائندہ خصوصی) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے کہاہے کہ الحمدللہ یوم عاشورہ امن و امان کے ساتھ گزر گیا جس کی بنیادی وجہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، یکم محرم الحرم سے 10 محرم الحرام تک ڈ ی پی او بہاولنگرنصیب اللہ خان ، ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد راؤ سلیم ، ایس ایچ او سٹی ماجد اقبال ایس ایچ او تھانہ صدر مہر عبد الجبار ۔اسپیشل برانچ سکیورٹی اداروں کے اہلکاران سول ڈیفنس عظمت مدنی زاہد حسین انجم کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہیں اور شہر بھر میں بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی طرف سے کئے گئے انتظامات قابل ستائش تھے، اس کے ساتھ ساتھ واپڈا اہلکاران، ریسکیو1122 ،محمد ارشد لیاقت سکھیرا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر انور سکھیرا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں نے اپنی ڈیوٹی محنت اور فرض شناسی سے ادا کی ہے، شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے عہدیداران و ممبران ہمیشہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں