خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ الیکشن میں مجھے علاقہ کی عوام نے جس بے پایاں محبت اور چاہت سےنوازا ہے اس پر میں تہ دل سے اہلیان علاقہ کا شکر گزار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیت ملک امام بخش برہان حال فرانس کی طرف سے آصف چوک کے مقامی ریسٹورنٹ میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے پرتکلف عشائیہ کی شاندار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نامور سماجی و سیاسی شخصیات الحاج ملک محمد اعجاز برہان، ملک محمد شہباز برہان، ملک محمد فاروق کلو ایڈووکیٹ، ملک علی رضا چھینہ ،ملک محمد خالد کلاسی، ملک امیر عبداللہ سیال، امان اللہ، ملک محمد امتیاز اعوان، ملک احسان اللہ ، شاہد خان ،شیر خان بلوچ، ملک عمر دراز آف فرانس اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے عزت افزائی اور شاندار تقریب کے انعقاد پر جملہ برہان برادران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]