117

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز علمائے دین مولانا محمد عاقب علی نقشبندی لاہوری اور قاری عبدالباسط چشتی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی ا عنہ اور آپ کے خانوادے کی دین اسلام کی آبیاری کے لیے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز علمائے دین مولانا محمد عاقب علی نقشبندی لاہوری اور قاری عبدالباسط چشتی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی ا عنہ اور آپ کے خانوادے کی دین اسلام کی آبیاری کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ ارشد نوید حیدری نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مولانا حاجی محمد رمضان سالک زادہ نے سر انجام دیے ۔ علماےء کرام نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی ا عنہ جراءت و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں ۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ ء رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی ا عنہ کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومرہے اور آپ رضی اللہ تعالی ا عنہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے ۔ سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے مولانا قاری محمد اسماعیل سیالوی، مولانا حق نواز چشتی، مولانا صابر علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس کی باقاعدہ کارروائی کا اآغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جس کی سعادت قاری اسد اللہ خان نیازی نے حاصل کی جبکہ سرور کائنات، فخر موجودات ،سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت معروف نعت خواں محمد فاروق بلبل مدینہ اور محمد حسین نقشبندی نے پیش کیے ۔ سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس کے لیے انچارج سیکیورٹی سنی تحریک تحصیل نورپورتھل حافظ ملک محمد رمضان چھینہ کی زیر نگرانی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں