November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250413_192931

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *14 اپریل 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) قومی اسمبلی میں غز، ہ میں دجالی قتل و غارت گری کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

🚨 (2) فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، بارود سے آواز نہیں دبائی جا سکتی: قائد اعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیر قانون اعظم تارڑ

🚨 (3) جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار کی تصدیق

🚨 (4) 9 مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان

🚨 (5) اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا

🚨 (6) پاکستانی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر موصول

🚨 (7) ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم

🚨 (8) نجی پاکستانی کارگو ائیرلائن اور چینی سرکاری کمپنی کے درمیان کارگو پروازیں چلانے کا معاہدہ طے

🚨 (9) گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد

🚨 (10) کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

🚨 (11) پنجاب پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا موبائل ایک گھنٹے میں برآمد کرلیا

🚨 (12) حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان

🚨 (13) امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید

🚨 (14) گوجر خان: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب

🚨 (15) ترسیلات زر میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

🚨 (16) آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی

🚨 (17) مظفر گڑھ: ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

🚨 (18) ارمغان کے لیپ ٹاپ سے عالمی فراڈ گروپ کے شواہد ملے، ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش

🚨 (19) گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا عندیہ دے دیا

🚨 (20) پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے، تہلکہ خیز انکشاف

🚨 (21) اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی

🚨 (22) چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

🚨 (23) سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے

🚨 (24) کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد

🚨 (25) حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ پر

🚨 (26) اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف

🚨 (27) مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

🚨 (28) کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ

🚨 (29) لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم

🚨 (30) پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

🚨 (31) سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا

🚨 (32) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال

🚨 (33) سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی

🚨 (34) حکومت سندھ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے، احسن اقبال

🚨 (35) پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

🚨 (36) درآمدات میں اضافے کے باعث انٹربینک میں ڈالر مضبوط، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا

🚨 (37) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کی کمی سے 282 روپے 06 پیسے سطح پر بند ہوئی

🚨 (38) ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار

🚨 (39) پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت

🚨 (40) اونیجا کا پاکستانی بوائے فرینڈ ندال میمن پہلی بار منظر عام پر، انکشافات سے بھرا انٹرویو

🚨 (41) اونیجا تین مہینے تک پاکستان میں رہی اور اُس کی میری فیملی سے بھی ملاقات ہوئی، ہمارا آج بھی رابطہ ہے، ندال میمن

*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VaFrtw03QxRvcEA98W0p

🚨 (42) مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعویٰ

🚨 (43) پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواستیں خارج

🚨 (44) کراچی: گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی

🚨 (45) کراچی میں ایک اور خواب سڑک پر بکھر گیا، نوجوان کی المناک موت پر ہر آنکھ اشکبار

🚨 (46) کراچی: حنان سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا تھا، پڑھائی کے بعد کچھ دیر تازہ دم ہونے نکلا مگر حادثے کا شکار ہوگیا

🚨 (47) وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

🚨 (48) امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ

🚨 (49) حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا

🚨 (50) گزشتہ برس 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ

🚨 (51) فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی

🚨 (52) کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش

🚨 (53) عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ

🚨 (54) کراچی: کورنگی میں لگی آگ بجھائی نہ جاسکی، امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں

🚨 (55) کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر، جانی نقصان نہیں ہوا

🚨 (56) ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

🚨 (57) لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ

🚨 (58) پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

🚨 (59) جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں، حکومت کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈار

🚨 (60) مردان؛ زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر

🚨 (61) کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار اور مزدا نے خاتون کو کچل دیا

🚨 (62) پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس پر سخت برہم، یہ ایک ڈسپلن فورس ہے، کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، جسٹس علی ضیا باجوہ

🚨 (63) اسٹوریج کی کمی سے سبزیوں کی فصل ضائع ہونے لگی