شدید ترین گرم موسم ،محکمئہ لائیوسٹاک کی نا اہلی یا پرسرار بیماری۔ درجنوں جانور مر گئے ۔مویشی پال حضرات پریشان ۔
میلسی (محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے عرصے میں میلسی کے مختلف علاقوں میں شدید ترین گرمی پڑنے، محکمئہ لائیوسٹاک ملازمین کی غفلت ، لاپروائی اور مویشی پال حضرات کو صحیح گائیڈ نہ کرنے سے مسلسل جانور مر رہےہیں۔ ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق شدید ترین اور ناقبلِ برداشت گرمی کی وجہ سے جانور مررہے ہیں ۔ جبکہ مویشی پال حضرات کا کہنا ہے کہ گرمی کے علاوہ کوئی پر اثرار بیماری ہے جسکی وجہ سے جانور مر رہے ہیں۔ مویشی پال حضرات کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین مویشی پال حضرات کو صحیح طور پر نہ تو گائیڈ کرتے ہیں اور نہ ہی بیمار جانوروں کا علاج کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے غریب مویشی پال حضرات کا جو پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔انکا بہت زیادہ نقصان ہورہاہے۔اورانکے بچے بھوکوں مررہے ہیں ۔
مردہ جانوروں اور انکی باقیات کو پراپر ٹھکانے لگانیکی بجائے روڈ کنارے کھلی جگہوں پر پھینک دیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے علاقہ بھر کے رہائشی ہیضہ ،پیٹ کے امراض اور الرجی کے شکار ہورہے ہیں۔