November 16, 2026

عمرکوٹ رتن کمار مالہی کی قیادت میں شاندار ریلی، شہر گونج اُٹھا، کارکنوں کا والہانہ استقبال

IMG-20250414-WA0219

عمرکوٹ رتن کمار مالہی کی قیادت میں شاندار ریلی، شہر گونج اُٹھا، کارکنوں کا والہانہ استقبال

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) رتن کمار مالہی کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں رتن کمار مالہی ہاؤس سے عمرکوٹ شہر تک ایک شاندار اور تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کارکنوں نے والہانہ شرکت کی۔ شہر کی گلیاں، سڑکیں اور چوراہے نعروں سے گونج اُٹھے۔ ریلی کے دوران رتن کمار مالہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور کارکنوں و ساتھیوں سے محبت اور عزم کا اظہار کیا۔ریلی میں شریک افراد کو پارٹی کے مفلر اور قومی پرچم تقسیم کیے گئے، جس سے شہر کا ماحول مکمل طور پر انتخابی رنگ میں ڈھل گیا۔ ریلی کے دوران کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رتن کمار مالہی نے کہا کہ عوام کی محبت اور حمایت ہی ان کی اصل طاقت ہے، اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ہر وقت عوامی خدمت کے لیے میدان میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا جائے گا، اور جیت حاصل کر کے عمرکوٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ریلی کو شہر کے مختلف حصوں سے بھرپور پذیرائی ملی، لوگوں نے پھولوں سے استقبال کیا۔ بعد میں ریلی ڈی کے ٹاؤن پہنچی، جہاں رتن کمار مالہی نے ایم این اے نواب تیمور ٹالپور، ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ، ایم پی اے سید امیر علی شاہ اور دیگر مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔ کارکنوں نے جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ ماحول کو گرم کیے رکھا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ ریلی انتخابی مہم میں نئی روح پھونکنے کا سبب بن سکتی ہے۔