وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقلی کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی شاہ محمود قریشی کو دوران حراست جسمانی و نفسیاتی اذیت کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت
سابق وزیر خارجہ کو دوران حراست ناروا سلوک کا نشانہ بنانے پر آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت ملوث پولیس اہلکاروں کے کڑے محاسبے کا مطالبہ
بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل شاہ محمود قریشی کو شدید بخار کے عالم میں عدالتی حکم کے برعکس قیدی وین میں بٹھا کر لاہور لے جایا گیا جو کہ قابلِ مذمت ہے،ترجمان تحریک انصاف
شاہ محمود قریشی کو نشانہ انتقام بنانے کیلئے دانستہ طور پر بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کے حق سے محروم کرتے ہوئے انہیں کئی گھنٹے کے غیر ضروری سفر پر مجبور کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
ملک کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شمار ملک کے معتبر ترین اہلِ سیاست میں ہوتا ہے جو ملک کی سب بڑی سیاسی جماعت کے وائس چیئرمین بھی ہیں، ترجمان تحریک انصاف
شاہ محمود قریشی بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے اور پروگرام سے غیرمتزلزل وابستگی کے باعث بدترین ریاستی جبر و انتقام کے نشانے پر ہیں، ترجمان تحریک انصاف
سائفر کے جھوٹے،بےبنیاد، جعلی اور بھونڈے مقدمے میں بریت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف مزید جھوٹے مقدمات کے اندراج کا مقصد انہیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہے، ترجمان تحریک انصاف
قید و بند کی صعوبتیں اور ذہنی اذیت دینے کے یہ اوچھے ہتھکنڈے شاہ محمود قریشی کو توڑنے میں ہر گز کارگر ثابت نہیں ہوں گے ، ترجمان تحریک انصاف
آئی جی پنجاب اور جیل انتظامیہ بنیادی حقوق کی پامالی ترک کر کے شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت یقینی بنائیں، ترجمان تحریک انصاف
عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ سابق وزیر خارجہ کیساتھ غیر انسانی و غیر اخلاقی برتاؤ کا نوٹس لیا جائے اور انہیں بے بنیاد مقدمات میں ناحق قید سے فی الفور رہا کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ