خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے عوامی شکایات کے ازالہ
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے اچانک قاضی کالونی میں قائم ڈسپوزل کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسپوزل کے معائنہ کے دوران جلی ہوئی موٹروں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کنویں میں جمع پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام کیا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہڈالی کا وزٹ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات کی صفائی ستھرائی اور تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔