November 16, 2026

*اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے*

20250410_183158

*اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے*

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، چکوال جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، لوئر دیر، شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کا علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے۔