75

*ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی*

*ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی*

اسلام آباد
ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

جو سولر پلیٹ 50 ، 60 ہزار میں ملتی تھی اب وہ 20 ، 21 ہزار میں مل رہی ہے ، سولر پینلز کا ریٹ 100 فیصد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت چائنہ کی سولر پلیٹس فروخت ہو رہی ہیں ، جن میں بھی اے بی سی گریڈ ہیں، سب سے اچھی سولر پلیٹ کا ریٹ 21 ہزار ہے، جو ماضی میں 50 ہزار سے زائد میں فروخت ہوتی رہی ہے۔ اگر آپ نے دن کے وقت سولر پر 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کا خرچہ 50 سے 60 ہزار روپے آتا ہے ، اس سے پہلے یہی سولر پلیٹس ایک لاکھ 25 ہزار میں دستیاب تھیں۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ کسٹمر وہ آتا ہے جو چاہتا ہے کہ دن میں اے سی چل جائے ، دن میں اے سی چلانے کیلئے کم از کم خرچہ 2 لاکھ روپے کا ہے ، اس کیلئے 6 سولر پلیٹس کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں