المناک سانحہ💔
المناک سانحہ💔
آزاد پتن پل سے نوجوان عمیر بن زوالفقار نے چھلانگ لگا دی اپنی جوانی کو دریا جہلم کی بے رحم ٹھاٹھیں مارتی موجوں اور سرد پانی کے حوالے کرنے سے پہلے دل کو چیرنے والے الفاظ تحریر کر گیا
مجھے بنا نماز جنازہ دفنایا جائے میراچہرہ دیکھنے کی اجازت کسی کو نہ دی جاے
عمیر بن ذوالفقار کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی عمیر کے والد صاحب پہلے ہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے اج اس جوان نے زندگی سے تنگ آ کر آزاد پتن دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا اب پیچھے زندہ رہ جانے والی بوڑھی والدہ اور بیوہ کو ہی یہ صدمہ سہنا پڑے گا
خودکشی کرنے والے کی وصیت. بغیر جنازہ، بغیر کفن کے
دفنا دیا جائے. زندگی میں کسی نے مدد نہیں کی. مرنے کے بعد بھی کوئی احسان نہ کرے.
عمیر چلا گیا، مگر پیچھے ایک گہرا سوال چھوڑ گیا:
کیا ہم واقعی اپنے آس پاس کے لوگوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں؟
کیا ہم اُن کے چہروں کے پیچھے چھپی کہانیاں سننے کی کوشش کرتے ہیں؟
زندگی بہت نازک ہے… کسی کے دل کی گہرائی میں جھانکنے کی کوشش کریں۔
اپنے قریبی لوگوں سے بات کریں، اُن کے حال پوچھیں، اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔
کبھی کبھی صرف ایک جملہ، ایک سادہ سا سوال — “تم ٹھیک ہو؟”
کسی کو زندگی کی طرف واپس کھینچ سکتا ہے۔
خدارا! خاموشیوں کو نظرانداز نہ کریں۔ شاید آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی کی پوری دنیا بچا لے۔
ہم ہر وقت ہر لمحہ ہر دوسری ولگر پوسٹ کاپی اور شیئر کرتے ہیں اس طرح کی پوسٹ جو قابل توجہ اور وقت کی اہم۔ضرورت ہیں اپنے اردگرد پھیلائی اور سنائی جائیں مثبت نتائج آ سکتے ہیں۔
لیکن نہیں ہم تو اپنے سگے بھائی کے بھی سگے نہیں ہم اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب وہ مشکل میں پڑے اور وہ جو اس کامہنگا ترین اپارٹمنٹ ہے جو اس کی لگژریز گاڑی ہے وہ جو اس کا گھر ہے وہ اس کو سستے داموں بیچے اس کا خریدار بنیں ۔۔۔۔۔ ارے ہم اپنے بھائی کو مشکل سے نکالنے والے بھی تو ہو سکتے ہیں ارے اس کے لیے ہمیں اپنے اندر کے اسرائیل کو مارنا ہوتا ہے لیکن نہیں ہم تو بس اس لمحے کے لیے پیسے جمع کرتے رہتے ہیں کوئی لمحہ اچھا سودا ہاتھ آ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
خدارا اپنے اپ کو پہچانیے دنیا کو عارضی ٹھکانہ جانیے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی خبر رکھیے ایک گدھ کی طرح اپنے پیاروں کو نوچنے والے مت بنیے بلکہ موتیوں کی مالا کی طرح اپنے پیاروں کو سنبھال کے رکھنے والے بنیے یہی مشکل میں اپ کے کام ائیں گے اور آپ کے ہم نوا بنیں گے۔
سلامت رہیں تا قیامت رہیں