عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف سندھ)فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف سندھ)فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اوراسرائیل کے خلاف مختلف جماعتوں کی ریلیاں،عالمی دنیاسے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمان بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اوراسرائیل کے خلاف مختلف مذہبی وسجاجی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں،مغل برادری کی جانب سے طیب مغل کی قیادت میں امریکن چوک سے اللہ والا چوک تک بڑی ریلی نکالی گئی،جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ضلعی صدر خلیل احمد کھوکھر کی قیادت میں بخاری مسجد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنان کے علاوہ شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی مظاہرین نے عالمی دنیاسے اسرائیلی بربریت اورمظالم کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔