ممبئی حملوں کے ملزم پاکستانی نژاد کینیڈین تہور حسین رانا
ممبئی حملوں کے ملزم
پاکستانی نژاد کینیڈین تہور حسین رانا
کو امریکہ سے بھارت منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کے مطابق تہور رانا کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے جنوری میں ان کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کی بھارت حوالگی ممکن ہوئی۔ رانا پر الزام ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کی مدد کی جو ان حملوں کا ذمہ دار گروه سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل، رانا کے ساتھی ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے گواہی دی تھی کہ انہوں نے رانا کی امیگریشن فرم کو بھارت میں حملوں کے اہداف کی نگرانی کے لیے استعمال کیا تھا۔
سابق پاکستانی وزیراعظم کے اعترافی بیان کو بھارت نے بطور اہم ثبوت عالمی عدالت میں پیش کر کے کیس جیت لیا تھا۔۔