ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل ہارون اباد میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل ہارون اباد میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد جلیل الرحمن خان انجم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا اچانک دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد جلیل الرحمن خان انجم نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہارون اباد ڈاکٹر انور سکھیرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سٹاف کی حاضری کو چیک کیا
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اسپتال میں علاج معالجے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔