November 16, 2026

بلوچستان پر سیاست کرنے والے سن لیں بلوچستان پاکستان کا ہر اول دستہ ہے,کیپٹن عاصم ملک

IMG-20250409-WA0328

بلوچستان پر سیاست کرنے والے سن لیں بلوچستان پاکستان کا ہر اول دستہ ہے,کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پر سیاست کرنے والے سن لیں بلوچستان پاکستان کا ہر اول دستہ ہے اور اس صوبے کی عوام پاکستان کی دیگر عوام سے زیادہ محب وطن ہیں، نام نہاد حقوق کی تحریکی چلانے والے پہلے خود اپنی عوام کو حقوق دیں، وہاں پر نام نہاد سیاسی اور عوامی نمائندے کروڑوں اور اربوں کے مالک ہیں لیکن 75 سال سے بلوچستان کی عام عوام کو پسماندہ رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا سوال بنتا ہے کہ کیا بلوچستان میں وزیراعلی، گورنر، صوبائی اور دیگر عوامی نمائندے صوبے سے باہر کے لوگ بنے ہیں اگر نہیں بنے اور واقعی نہیں بنے تو کیا ان کو فنڈ نہیں ملے اور اگر فنڈ ملے ہیں تو انہوں نے اپنے محلات تو کھڑے کیے لیکن اپنے صوبے کی عوام کی ترقی کی طرف کوئی توجہ کیوں نہیں دی، بلوچستان میں یہی صورتحال ہے اور وہاں کے خان، خوانین، سردار اور نوابین اپنے محلات کھڑے کرتے رہے، اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلاتے رہے، خود مفاد حاصل کرتے رہے لیکن بلوچستان کی عام عوام کو تمام تر فنڈ اور بجٹ ہونے کے باوجود پسماندہ رکھا اور اب وہ خان، خوانین، سردار اور نوابین صوبائی حقوق کے نام پر نام نہاد تحریک چلا کر اپنی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں پاک فوج اور پاکستانی حکومت اپنے بلوچ بھائیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور سی پیک کے ذریعے ان کو ترقی کے شاندار سفر میں شامل کررہے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد نہ صرف بلوچستان میں امن بحال ہوگا بلکہ وہاں پر ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے