فلسطینی مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی—مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام شاندار احتجاجی ریلی کا انعقاد
فلسطینی مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی—مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام شاندار احتجاجی ریلی کا انعقاد
بہاول نگر (نامہ نگار) فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر جاری صیہونی بربریت اور انسانی المیے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو کمرشل کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک پرامن انداز میں نکالی گئی ریلی کی قیادت حافظ امیر حمزہ رافع (جنرل سیکرٹری، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر) نے فرمائی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے درج تھےریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری کاشف جاوید (صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر)، چوہدری خالد علوی (صدر ایپکا پاکستان)، پروفیسر احمد خان (معروف سیاسی و سماجی رہنما)، اور شیخ فضل الٰہی (جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ضلع بہاول نگر) سمیت دیگر مقررین نے فلسطینی عوام سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیامقررین کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب امت مسلمہ کو خاموشی توڑ کر مظلوموں کی آواز بننا ہو گا۔ بہاول نگر کے عوام نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور ماضی میں بھی غزہ کے مظلومین کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سحری و افطاری کے دسترخوان، راشن پیک، ادویات، اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے کئی فلاحی اقدامات کیے جا چکے ہیں شرکاء نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کو فوری طور پر انصاف دلایا جائےریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔