ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر ضلع کونسل سکھر نے 6 کینالوں کے منصوبے کو مسترد کر دیا
ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر
ضلع کونسل سکھر نے 6 کینالوں کے منصوبے کو مسترد کر دیا
چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کینال منصوبوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
ایوان میں سندھو پر ڈاکہ نا منظور کے نعرے
آج پاکستان کی پہلی لوکل کونسل اسیمبلی میں کینالوں کے خلاف قرارداد منظور کی ہے ، سید کمیل حیدر شاہ کا اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب
کینالوں کے خلاف یونین کونسل سطح پر قراردادیں منظور کی جائیں گی ، سید کمیل حیدر شاہ کا اعلان
سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل سکھر سید کمیـل حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کا 11واں اجلاس منعقد ہوا، سکھر ڈسٹرکٹ کونسل نے کینال منصوبوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے 6 کینال منصوبوں کو مسترد کر دیا، اجلاس میں 6 کینالوں کے خلاف قرارداد حافظ رفیق احمد سومرو نے پیش کی ،حزب اختلاف کے دو اراکین نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، ایوان میں “سندھو پر ڈاکہ نہ منظور” کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی پہلی لوکل کائونسل اسیمبلی میں کینالوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے ، یہ قررداد 100 فیصد اکثریت سے پاس ہوئی ہے، حزب اختلاف کے میمبران نے بھی ساتھ دیا ہے، اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے اور کینالز کے خلاف یونین کونسل سطح پر قراردادیں منظور کی جائیں گی ، سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ کاؤنسل ممبران یونین کونسل سطح پر کام کرتے ہیں وہ لوکل مسائل سے باخبر ہوتے ہیں ان کو پتا ہے کہ پانی کم ہوا تو بہت بڑا مسئلہ ہوگا، ہمارہ صوبہ زراعت پر انحصار کرتا ہے اس وقت بھی کینالوں میں پانی کی شدید کمی ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کاشتکاری تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ایسے چولستان جیسے علاقوں کو ہرا بھرا کرنا ہے تو سندھ میں تھر کی صورت میں بڑا ریگستان موجود ہے سندھ میں کینال پر کام کریں، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے، جو لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں ان سے مودبانہ گذارش ہے کہ اس معاملے کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے ایسا نہ ہو سیاست کے نام پر سندھ کا بڑا نقصان کر بیٹھیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایسا اشو ہے جس پر ہم سب ایک ہیں۔ سید کمیل حیدر شاھ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کینالوں کی مخالفت کم پاکستان پیپلز پارٹی کی مخالفت زیادہ ہو رہی ہے ، جن کے نانا اور والدہ نے جمھوریت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہوں وہ عوام کی منشا کے خلاف کیسے جا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی حفاظت کی ہے ، سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ نئے کینالز بننے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواہ مخواہ کی بات بنائی گئی ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے , کچھ لوگوں نے خوامخواہ کا پروپیگنڈہ بنا کر پوری سندہ میں مہم چلائی ہوئی ہے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 25 اپریل کو روہڑی میں کینالوں کے خلاف عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے، نئے کینالوں کا معاملہ ہمارے جینے مرنے کا معاملہ ہے ۔