رپورٹ کے مطابق سکھر بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ناظم امتحانات امتیاز
ناظرین اب اپکو لیے چلتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں موجود ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔
نصیر زیدی سالانہ امتحان کے حوالے کیا آپ ڈیٹ دے رھے ھو رپورٹ کے مطابق سکھر بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ناظم امتحانات امتیاز بھٹی نے امتحانات کو پرامن اور شفاف بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوۓ بتایا کے کل ایک لاکھ دس ہزار پانچ سو بیالیس (110,542) طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہیں جن میں نویں جماعت کے ستاون ہزار دو سو انتھر 57,269 اور دسویں جماعت کے تریپن ہزار دوسو تہیتر 53,273 طلباء شامل ہیں سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں مجموعی طور پر 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں
نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی جانب سے 32 سے زائد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ امتحانات کے دوران سکھر ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور امیدواروں کو موبائل فون، گائیڈ اور سالڈ پیپرز لانے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔