کمالیہ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ سے علاقہ سے آئے ہوئے متعدد
کمالیہ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ سے علاقہ سے آئے ہوئے متعدد افراد اور دوست احباب نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقہ سے آئے ہوئے افراد نے چوہدری خوشی محمد جٹ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر چوہدری خوشی محمد جٹ نے فوری نوعیت کے مسائل کو موقع پر حل کروایا جبکہ دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ عوام نے چوہدری خوشی محمد جٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں عوامی مسائل کے حل اور خوشحالی کے لئے چوہدری خوشی محمد جٹ جیسے لیڈر کی ہی ضرورت ہے جو کہ عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں