November 16, 2026

اسرائیل نے غزہ میں نئے بنائے گئے “موراج” کوریڈور میں افواج تعینات کر دیں

IMG-20250407-WA0156

اسرائیل نے غزہ میں نئے بنائے گئے “موراج” کوریڈور میں افواج تعینات کر دیں
نیتن یاہو نے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے “موراج” کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا اور رفح شہر کو الگ تھلگ کرنے کا کہا
غزہ

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج کو جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک نئے قائم کردہ سکیورٹی کوریڈور میں تعینات کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے نئی “موراج” کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا تھا اور یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کو الگ تھلگ کر دیں گے۔

ہفتہ کو ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ 36ویں ڈویژن کے دستے اس راہداری میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس بیان سے فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنی فورسز کو تعینات کیا گیا اور اس راہداری کا صحیح مقام کیا ہے۔

یاد رہے “موراج” ایک سابقہ بستی کا نام ہے جو رفح اور خان یونس کے درمیان واقع تھی۔ نیتن یاہو نے تجویز پیش کی ہے کہ راہداری کو دونوں شہروں کے درمیان بنایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شائع نقشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی راہداری غزہ کی پٹی میں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ایک دوسری فلاڈیلفیا کوریڈور ہوگا۔ یاد رہے “فلاڈیلفیا” اور “نیٹزاریم” گزرگاہیں اسرائیلی سرحد سے بحیرہ روم تک پھیلی ہوئی ہیں۔