November 16, 2026

لاہور پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی!

20250406_202130

لاہور پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی!

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی بڑی کامیابی
لاہور پولیس نے فراڈ میں ملوث تین منظم گینگز کو گرفتار کرکے تاریخ کی سب سے بڑی مالی برآمدگی کا دعویٰ کر دیا ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مجرمان کے قبضے سے تقریباً 24 کروڑ روپے نقدی اور 18 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں شاہد اکرم (گینگ کا سرغنہ)، عامر علی، نذیر احمد، خالد محمود، خضر حیات، عمران شاہ اور طلعت بٹ شامل ہیں، جو لاہور شہر میں مختلف کمپنیوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور مالی فراڈ میں ملوث تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ گینگ عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا اور مختلف کمپنیوں کو جھانسہ دے کر لاکھوں کروڑوں روپے کا مال ہڑپ کر چکا تھا۔ برآمد شدہ مال اور نقدی کو عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس نے اس کامیاب کارروائی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا۔