ہارون آباد حکومت کسانوں کو گندم کے بحران سے نکالنے کے
ہارون آباد
حکومت کسانوں کو گندم کے بحران سے نکالنے کے لیے فوری موثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے برے حالات میں گندم پیدا کر کے کسان شدید پریشان ہے اپنی گندم مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے کسان کی پریشانیاں دور کی جائیں میاں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ پنجاب کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی بند تھی جسے محترمہ مریم نواز شریف نے بحال کیا ہے اب ادویات ہسپتالوں میں مفت میسر ہوں گی سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال جون سے پہلے شروع ہونے جا رہا ہے لاہور کا کینسر ہسپتال جون سے پہلے او پی ڈی شروع کر رہا ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا سرکاری ہسپتال کیا بات ہے جب میں باہر سے دوائی منگوانا قابل جرم ہوگا نمایاں مقامات پر بیٹھنے والے ڈاکٹر کا نام اور فارمیسی کے باہر موجود ادویات کے نام ڈیجیٹل طریقے سے لکھے ہوں گے اور لاؤڈ سپیکر میں اعلانات کیے جائیں گے کہ سرکاری ہسپتال میں ادویات مفت ہیں باہر سے میڈیسن منگوانے کی صورت میں 1033 پر کال کریں عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے عوام باہر سے میڈیسن منگوانے کی صورت میں مزاحمت کریں اور1033 پر کال کریں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا وژن پنجاب کی عوام کو صحت کی مکمل سہولیات کی فراہمی ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا عوام انتشاری اور جتھہ بندی کی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں انتشاری سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈنڈوں کی بجائے لیپ ٹاپ دیں گے 50 ہزار طلباء کو پنجاب میں اسکالرشپس دے دی گئی ہیں ہر غریب کا وہ بچہ جو ذہین اور لائق ہے حصول تعلیم کے لیے وسائل اس کے اڑے نہیں آئیں گے ان کا مکمل خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے سیم اور تھور کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری ہے قومی و صوبائی قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے گندم کی کٹائی کے بعد چوہدری عبدالغفور گروپ کے زیر اہتمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر تمام عمائدین علاقہ چیئرمینز نمبرداران کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر اپنی اواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں گے