November 16, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔۔ہم فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین

IMG-20250405-WA0278

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔۔ہم فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کررہے ہیں ۔ وہ بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ۔ بچوں کو مفید شہری اور محب وطن پاکستانی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد یوسف کاہلوں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد میں تقریب تقسیم انعامات اور سالانہ رزلٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع اوکاڑہ کی معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، جمیل احمد رضوی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، سید فرید الحسن ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ، ڈاکٹر مبشر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل ، نیاز احمد وائس پرنسپل ، خالد سیف اللہ پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج ، ڈاکٹر کاشف سیعد راؤ پرنسپل کاھنور ایجوکیشن ہاؤس ، خضر حیات تحصیل سپورٹس آفیسر ، جاوید اقبال گوجر تحصیل پاپولیشن آفیسر ، عارف اقبال انچارج ریسکیو ، ذوالفقار علی پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، ڈاکٹر حافظ امان اللہ ، قربان علی ، رائے شہزاد احمد ، رائے محمد عمران کے علاؤہ طلبا ، اساتذہ ، والدین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر بچوں میں لیپ ٹاپ ، میڈلز ، کپ ، کیش پرائز دئیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ندیم جعفری نے کہا کہ نئی نسل کے لئے اپنے حصے کا دیا جلانے کی ضرورت ہے ۔ انکو ہر سطح پر سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی اداروں ، کھیل کے میدانوں میں پش اپ کرنا ہوگا ۔ تب ہم ایک مضبوط و مستحکم وطن عزیز کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں گے