October 9, 2026

*پشاور کے ارباب نیازاسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں*

IMG-20250405-WA0257

*پشاور کے ارباب نیازاسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں*

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔