پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی
پولیس آرڈریننس 2002 میں تبدیلی کرکے آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی
نئے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہونگے
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کے پاس یونٹ افسران کے تبادلے کا اختیار ہوگا
ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک جبکہ لاہور میں تین تھانے ہوں گے
چوری، ڈکیتی، قتل ، اغواء ،بھتہ خوری اور زیادتی کے واقعات کی تفتیش کی جائیگی
قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کرے گا
کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کی جائیگی
اہم کیسز کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ افسران سی سی ڈی کو منتقل کرینگے
سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد جلد افسروں کے تبادلے بھی متوقع ہیں
ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا