وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا 13 نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم
13 نئے سہولت بازاروں کے زیرتکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر نوشہر ورکاں ، بورے والا ، کبیروالا ، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے
بہاولپور ، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی
سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی
بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخ میں کمی کرکے عوام تک پہنچایا جائے گا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹاؤن شپ میں سولر انرجی پر منتقلی کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی
جہلم ، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت
رحیم یار خان ، بہاولنگر ، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم
سہولت بازار قائم کرنے کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خوردنوش کم نرخ پر فراہم کرنا ہے۔ مریم نوازشریف
قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ مریم نوازشریف