October 12, 2026

فیصل آباد(محمد علی مصطفائی ۔نمائندہ خصوصی سے) آل پاکستان کلاسن برادری کی عید ملن پارٹی ہوئی چک نمبر 487ج ب ہکڑاں کالونی

IMG-20250405-WA0226

فیصل آباد(محمد علی مصطفائی ۔نمائندہ خصوصی سے) آل پاکستان کلاسن برادری کی عید ملن پارٹی ہوئی چک نمبر 487ج ب ہکڑاں کالونی میں بانی مینٹگ محمد بوٹا کلاسن شفیق راہی کلاسن اینڈ برادرز اور ناصر علی کلاسن نمائندہ خصوصی روزنامہ 92ون کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا اور مہمان خصوصی کلاسن برادری کےبھائی محسن اقبال کلاسن ،نوید کلاسن ،الطاف ذاکر کلاسن ،ارشد کلاسن ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر غلام حسین کلاسن خائق آباد سے باقئ کلاسن بھاہیئوں نے شرکت کی اس موقع پر برادری کی ترقی خوشحالی کے لیےجامع حکمت عملی بنائی اور تمام برادرئ کو ایک پلیٹ فارم سے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔سربراہ کلاسن برادری مہر عبد الستار کلاسن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور شفیق راھی کلاسن نے بتایا کہ کلاسن ویلفیئر ٹرسٹ سے برادری کی فلاح وبہبود کے لیے کئی ایک پروگرام پر کام کیا جارھا ھے۔کمزور طبقہ کو آگے لانے کے لیے روزگار کا انتظام کرنا۔پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے نوکری کا انتظام کرنا اور معزور افراد کی کفالت کرنا۔طول وعرض میں پھیلی برادری کے درمیان رابط بحال کرنا اور سیاسی سماجی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا ھمارے منشور کا حصہ ھے۔تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔