October 12, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 نورپورتھل میں سالانہ

IMG-20250405-WA0215

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 نورپورتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈی او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نور پر تھا ظہیر عباس بھٹی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر محمد اصف خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ آفیسرز نے اپنے خطاب کے دوران بچوں کو رزلٹ کے دن کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن کامیاب طلباءکے لیے انعام اور شکر کا دن ہے تو وہیں پیچھے رہ جانے والے طلباءجزبہء مسابقت کے ساتھ مزید محنت کرنی چاہیےتا کہ وہ اگلے سال انعامات کے حقدار ٹھہریں۔ ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹء نے اساتذہ کرام کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسی طرح محنت ، لگن اور توجہ سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے رہیں تاکہ وہ تعلیم کے ہر میدان میں نمایاں کامیابی سمیٹتے رہیں۔ ڈپٹی ڈی ای او نے سادہ اور پروقار تقریب کے انعقاد پر سربراہ ادارہ اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی۔