قصور گرمی کی آمد کیساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا نیا اور تیز سلسلہ شروع،شہریوں میں تشویش،رات کو سکون سے سونا محال
قصور
گرمی کی آمد کیساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا نیا اور تیز سلسلہ شروع،شہریوں میں تشویش،رات کو سکون سے سونا محال
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح خاص کر دیہی علاقوں میں گرمی کی آمد کیساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
خاص کر رات کے وقت مچھر اور گرمی سے لوگوں کا سکون سے سونا محال ہو چکا ہے
نیز بار بار لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں نے اپنے گھروں،کارخانوں،فیکٹریوں وغیرہ کو سولر سسٹم پر منتقل کیا ہے جس کی وجہ سے واپڈ کے لوڈ میں نمایاں کمی واقع ہونی چائیے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونا چائیے مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا نیا اور تیز سلسلہ قابل تشویش ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات