October 14, 2026

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت سعودی عرب

20250403_194524

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت
سعودی عرب
رياض – (ایس پی اے) ،
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں عید الفطر کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔