October 14, 2026

ہارون آباد سیم تھور کا خاتمہ اور سی پیک موٹروے سے ضلع بہاول نگر کو ملانا ایسے بڑے خواب ہیں جن کے

IMG-20250405-WA0168

ہارون آباد
سیم تھور کا خاتمہ اور سی پیک موٹروے سے ضلع بہاول نگر کو ملانا ایسے بڑے خواب ہیں جن کے لیے جدوجہد عین عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں 435 بلین روپے کی منظوری کے بعد سی پیک موٹروے پر جلد از جلد کام شروع کروانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں قومی قائدین اور صوبائی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سیم نالوں پر ٹیوب بیل لگا کر سیم کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا جس کے لیے میاں حمزہ شہباز شریف نے منصوبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے بلوچستان کے مسنگ پرسنز کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے بات کی ہے بہاول نگر میڈیکل کالج میں کلاسیں شروع ہہونے سے علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کوسی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نون میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقاتوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا ساڑھے سات روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی اتحادی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس پر میاں محمد شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری اتحادی جماعتوں کے تمام قائدین بالخصوص وہ ٹیم جس نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا خراج تحسین کے مستحق ہیں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں میاں حمزہ شہباز شریف اور سردار ایاز صادق خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا بہاول نگر میں ایئرپورٹ کی تعمیر سے انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ایر ایمبولنس اپنا فعال کردار ادا کرے گی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے قائد پاکستان مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کم امدنی والے پسماندہ طبقات کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اب تمام سرکاری ہسپتالوں میں وافر مقدار میں دوائیاں موجود ہوں گی اور تمام مریضوں کو فراہم کی جائیں گی ہنر مند افراد کو بیرون ممالک روز گار کے حصول کے لیے ضروری تربیت حکومت پنجاب مہیا کرے گی ہر ہنر مند فرد اس اسکیم سے فائدہ اٹھائے