October 14, 2026

لاہور محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کے زیر اہتمام مزدوروں کے زہین بچوں میں ٹیلنٹ سکالر

IMG-20250404-WA0190(1)

لاہور
محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کے زیر اہتمام مزدوروں کے زہین بچوں میں ٹیلنٹ سکالر شپس ، فوت ہو جانے والے مزدوروں کے ورثاء میں ڈیتھ گرانٹس اور مزدوروں کی بچیوں کی شادی کیلئے میرج گرانٹس کے چیکس کی تقسیم کی منفرد اور تاریخی تقریب پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوئی

تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی و قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے اس تقریب کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محنت و انسانی وسائل کی مشاورت سے ممکن ہوئی اس تقریب کا انعقاد کرنا ہم سب کیلئے اعزاز کا باعث ہے
انھوں نے پنجاب کے دوسرے محکموں کی طرح محکمہ محنت اور انسانی وسائل کی طرفسے محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا انھوں نے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی کارکردگی کی بھی تعریف کی
صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اپنے محکمہ کی طرفسے مزدوروں کی بہتری اور فلاح کیلئے کئے گئے انقلابی اقدامات کا زکر کیا
چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محنت و انسانی وسائل پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ نچلے طبقے اور کم امدنی والے افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے 1985 سے لیکر 2025 تک تمام حکومتی ادوار پر نظر دوڑائی جائے تو مسلم لیگ کی حکومتوں نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں لیبر کی فلاح اور ترقی کیلئے گرانقدر تاریخی کام کئے ہیں سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا قیام ، لیبر کالونیز ، سکولز کالجز کا قیام سوشل سیکورٹی کارڑز کا اجراء سب میاں محمد نواز شریف کے تاریخی کارنامے ہیں
سردار خالد ملک جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبر ونگ پاکستان نے کہا مزدوروں کے خاندانوں کو بعد از وفات ڈیتھ گرانٹ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے لیے سکالرشپ مزدوروں کے بچیوں کے لیے میرج گرانٹ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ترقی میرا زندگی بلند کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے مزدوروں کے بچوں کو پنجاب اسمبلی میں ممبران اے اسمبلی کی نشستوں پر بٹھا کر انتہائی وقار کے ساتھ چیکس کی تقسیم پاکستان مسلم لیگ نون کا طرہ امتیاز ہے
ان خیالات کا اظہار ترجمان لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ نون محمد جمیل فریدی قریشی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر مزدوروں کے بچوں کو مختلف قسم کے چیکس کی تقسیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
تقریب سے محمد نعیم غوث سیکرٹری محنت و انسانی وسائل پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی
سٹیج پر چوہدری عامر حبیب سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی ، محترمہ سیدہ کلثوم حئیی ڈی جی لیبر اور چوہدری شہزاد انور صدر لیبر لیگ پنجاب تشریف فرما تھے
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ترجمان لیبر ونگ محمد جمیل فریدی قریشی نے ادا کیے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم عبدالصمد سراکا قریشی نےپیش کی
تقریب کے اختتام پر ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی و قائمقام گورنر پنجاب نے ملک فیصل ایوب کھوکھر صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل ، چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محنت و انسانی وسائل ،محمد نعیم غوث سیکرٹری محنت و انسانی وسائل ، توقیر الیاس چیمہ سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ پنجاب ، سیدہ کلثوم حئیی ڈی جی لیبر ، سردار خالد ملک جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبر ونگ پاکستان کے ہمراہ چیکس تقسیم کئے
تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد جمیل فریدی قریشی نے کہا مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پنجاب اسمبلی کے فورم پر مزدور کے بچوں کے لیے چیکس کی تقسیم مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی پیش رفت ہے
میں بطور ترجمان مسلم لیگ لیبر ونگ پاکستان اس تاریخ ساز تقریب کے انعقاد پر ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی اور چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محنت و انسانی وسائل کا شکریہ ادا کرتا ہوں