237

یوم عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف صدر کراچی ڈویژن راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ

یوم عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف صدر کراچی ڈویژن راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ

قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

10 محرم الحرام کا دن ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے

جنہوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانیں نچھاور کرکے اسلام کی عظمت کو برقرار رکھا،

حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے

کہ حق اور انصاف کی راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے،

ان کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اور حق کے لئے ڈٹ جانا ہی اصل ایمان ہے۔

اس دن کی مناسبت سے اپنے دلوں میں انسانیت کی محبت اور امن کا پیغام عام کریں

اور اپنے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں حق کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

ہمیں ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت عطا کرے۔ آمین۔

حقا کہ بنائے لا الہ است حسین
سرداد، نہ داد دست در دستِ یزید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں