قصور کا تفریحی پارک شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے باعث حادثات کا گڑھ بن گیا
قصور کا تفریحی پارک شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے باعث حادثات کا گڑھ بن گیا،گنڈا سنگھ والا روڈ پر واقعہ نجی تفریحی پارک میں موجود ٹرین سے دو دنوں میں دو مختلف واقعات میں پارک میں چلتی ٹرین کے نیچے آکر خاتون سمیت ایک بچہ شدید زخمی ،ریسکیو عملے نے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کا تفریحی پارک شہریوں کے لئے حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے باعث حادثات کا گڑھ بن گیا ہے گنڈا سنگھ والا روڈ پر واقعہ نجی تفریحی پارک میں موجود ٹرین سے دو دنوں میں دو مختلف واقعات میں پارک میں چلتی ٹرین کے نیچے آکر خاتون سمیت ایک بچہ شدید زخمی ہوئے ہیں
تفریحی پارک شہریوں اور بچوں کیلئے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے حادثات کا گڑھ بن گیا ہے پارک میں موجود ٹرین کے گرد اور ٹرین میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثے پیش آئے
پارک میں آئی کھڈیاں خاص کی 35 سالہ یاسمین اور دھوڑ کوٹ قصور کا 5 سالہ ابراہیم چلتی ٹرین کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گئے
عورت یاسمین کو اور زخمی بچے کو ریسکیو عملے نے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال بابا بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جبکہ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے